منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

ملک کی مختلف جیلوں میں قید خواتین قیدیوں کے ساتھ رات کے وقت کیا ہورہاہے؟سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں ہولناک انکشاف

datetime 20  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)داخلہ امور کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ ملک کی مختلف جیلوں میں قید خواتین قیدیوں کے ساتھ رات کے وقت بدسلوکی کی جاتی ہے۔پیر کو قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس طرح کے واقعات جیل کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر نہیں ہوسکتے اور اب تک ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی۔حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں داخلہ امور کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن سے کہا گیا کہ وہ ایسے واقعات کے بارے میں معلومات جمع کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ مردوں اور خواتین قیدیوں کی جیلیں فاصلے پر بنائی جائیں اور خواتین کی جیلوں میں عملے کے علاوہ خواتین سپرنٹنڈنٹ تعینات کی جائیں۔پاکستان میں اس وقت خواتین قیدیوں کے لیے تین جیلیں بنائی گئی ہیں جن میں ایک صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میں دوسری کراچی ٗ صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر ہری پور میں خواتین قیدیوں کے لیے کیمپ جیل بنائی گئی ٗاس وقت پورے ملک میں نوے سے زائد جیلیں ہیں جن میں خواتین قیدیوں کے لیے الگ سے بیرک بنائی گئی ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ دہشت گردی سے متعلق قومی ایکشن پلان کے تحت موبائیل سموں کی تصدیق کے علاوہ ملک بھر میں قائم مدارس کی میپنگ کا کام بھی مکمل ہونے کو ہے۔داخلہ امور کے وزیر مملکت نے اجلاس کو بتایا کہ اس بارے میں صوبوں نے اپنا کام بڑی حد تک مکمل کرلیا ہے اور بارے میں کمیٹی کے ائندہ اجلاس میں بریفنگ دی جائیگی۔اْنھوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوج نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے ٗ سویلین سائیڈ سے اس پر عمل درآمد اس طرح نہیں کیا گیا جس طرح حالات تقاضا کرتے تھے۔اجلاس میں افغان طالبان کے رہنما ملا اختر منصور کاپاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیسے بنا۔ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کیسے وہ ولی محمد کے نام سے اہم اجلاسوں میں شرکت کرتا رہا اور کسی نے اس کا نوٹس بھی نہیں لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…