اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹیلی جنس اداروں کی کارروائی مکمل، چھوٹو گینگ سے تفتیش مکمل کر لی، تفصیل کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے چھوٹو گینگ کے اراکین سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد گینگ کے اراکین کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ضرب آہن آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے چھوٹو گینگ کے اراکین سے تفتیش انٹیلی جنس اداروں نے کی اور مزید ضابطے کی کارروائی کیلئے انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس کے حوالے کئے جانیوالے چھوٹو گینگ کے افراد میں سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو بھی شامل ہے۔ انٹیلی جنس ادارون نے رحیم یار خان اور راجن پور کے نواحی علاقوں سے چھوٹو گینگ کے افراد کو گرفتار کیا تھا ۔