اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن حکام نے کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے نجی ایئر لائن کے 12 طیاروں کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا، سول ایوی ایشن حکام نے طیاروں کو 15 روز میں ٹھکانے لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کے 12 طیارے کسی بھی وقت خطرناک حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔ سول ایوی ایشن لیگل برانچ کی جانب سے کسٹم حکام کو بھی خط ارسال کر دیا گیا ہے‘ سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ائرلائنز اور کسٹم کا ٹیکس سے متعلق تنازع چل رہا ہے‘طیاروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے سول ایوی ایشن نے متعلقہ ائیرلائینز کو 15 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔