پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک ) پشاور کے شہریوں اور تاجروں نے طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ افغان مہاجرین کو فوری طور پر پاکستان سے نکالا جاے اور افغانیوں کو اپنے ملک افغانستان واپس بھجوایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پشاور میں شہریوں اور تاجروں نے افغان مہاجرین کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا ہے کہ افغان احسان فراموشوں کو فوراً اپنے ملک افغانستان بھجوایا جائے اور مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اب بہت ہو گیا ہے کہ پاکستان نے انہیں پناہ دی ہے اب افغانیوں کو واپس اپنے ملک جانا چاہیئے کیونکہ اب افغانستان میں امن ہے۔ تاجروں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز طورخم بارڈر پر پاک فورسز پر فائرنگ کر رہی ہے اور پاکستان کے خلاف انڈیا سے افغانستان مدد حاصل کر رہا ہے اور انڈیا افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انڈیا افغانستان کے ساتھ مل کر پاکستان کی اندرونی حالات خراب کرنا چاہتا ہے اور انڈیا کو افغانستان کی حمایت حاصل ہے اور افغانستان پاکستان کے اندر سازش اور دہشتگردی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو پاکستان سے نکالنا چاہیئے کیونکہ اس سے پاکستان کے حالات خراب ہو رہے ہیں اور دوسری طرف افغانستان میں اب امن ہے اب افغانیوں کو پاکستان سے نکالنا چاہیئے۔