راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر درست ویزا نہ ہونے اور جعلی دستاویزات کے باعث امریکی خاتون کو ملک بدر اورپاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی سے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو ملک بدر کردیا گیا ٗایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کرسٹائل نکول کے پاس درست پاکستانی ویزا نہیں تھا۔دوسری جانب جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والے پاکستانی مسافر کو طیارے سے آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔