کوئٹہ /آوران (مانیٹرنگ ڈیسک)آواران کی تحصیل مشکے میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے تحصیل مشکے میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جو دو روز تک جاری رہی جبکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے ۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے شرپسندوں کے پناہ گاہوں سے اسلحہ و گولہ بارود ،لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیواور بڑی تعداد میں ملک مخالف لیٹریچر برآمد کرلیا گیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کالعدم تنظیم کے سرینڈر کرنے والے کمانڈر کے قتل کے بعد آپریشن کیا گیا ۔