پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشندوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن میں 5 افغان باشندے اور 13 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار افراد سے ایک مشین گن، تین پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔حیات آباد کے حدود میں مختلف ناکہ بندیوں پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 56 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔