اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

خادم اعلیٰ شہباز شریف کا روزانہ کا سرکاری خرچ کتنا ہے؟ جان کر آپ کو ہوش اُڑ جائیں گے

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان و تجزیہ نگار نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے‘ سینئر سیاستدان و تجزیہ نگار نے کہا کہ 1997 ء تک وزیر اعظم ہاؤس اور طرز کا تھا لیکن پھر وزیر اعظم نواز شریف آئے تو وزیراعظم ہاؤس کو مغلیہ طرز کا بنا دیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم ہاؤس کی خصوبصورتی اور میک اپ کیلئے 20 کروڑ 22 لاکھ روپے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے باتھ روم کیلئے 2 کروڑو 18 لاکھ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جس سے باتھ روم کی مرمت ، تزئین و آرائش کی جائے گی۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو خود کو خادم اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں ان کا روزانہ کا خرچ 17 لاکھ روپے ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ شغلیہ حکومت کے اخراجات مغلیہ ہیں ۔ غریبوں کا پیسہ وزیر اعظم ہاؤس کے باتھ روم اور شہباز شریف کے روزانہ کے اخراجات کیلئے خرچ کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت کے سرکاری پروپیگنڈے کیلئے 59 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم ترین مسئلے کیلئے صرف 54 کروڑ مختص کئے گئے، گلگت / بلتستان کیلئے 22 کروڑ صرف ، افغان مہاجرین کیلئے 48 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی کیونکہ افغان مہاجرین کیلئے کام کرنے والی این جی اوز بیورو کریٹس کی بیگمات چلا رہی ہیں ، انہیں فنڈز کہاں سے دیئے جائیں گے؟ بابر اعوان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں کیا گیا ہے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کے “Others Expenses” کیلئے 174 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن سے اپنوں کو نوازا جانا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ یہ Others Expenses آئی ایس آئی اور آئی بی کے خفیہ فنڈز سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…