اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا ،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کو بارش کاامکان ہے ۔ اگلے ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم (شام /رات) گوجرانوالہ، لاہور ،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گوجرانوالہ اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ گلگت میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سبی48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ روہڑی، جیکب آباد، رحیم یار خان، نورپور تھل 46،بھکر، دادو 45، لاڑکانہ،پڈعیدن،موئینجوداڑو، شہید بینظیر آ باد، بہاولپور، بہاولنگراور خانپور میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔