اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائیٹس ہیک کرلی گئیں ،ہیکرزنے دونوں جماعتوں کی قیادت کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق ویب سائیٹ پرہیکرزکی طرف سے آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوپرشدیدتنقیدکی گئی ۔اتوارکے روزپاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی اورہیکرزنے اپنے پیغام میں آصف علی زرداری پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے لکھاہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی پالیسی قابل تنقیدہے ،اوراپنے گزشتہ دورمیں جوکام کئے
ان کوبھی شدیدتنقیدکانشانہ بنایاہے ۔ہیکرزنے بلاول بھٹوپربھی تنقیدکی کہ ان کوابھی تک پتہ ہی نہیں چلاکہ بیان کس طرح سے دیتے ہیں ۔انہوں نے ویب سائیٹ پرلکھاکہ آصف علی زرداری ذوالفقارعلی بھٹوکے نام کواستعمال کرکے اپنی سیاست کے مزے لیتے ہیں بعدازاں اتوارکی شام کومسلم لیگ ن کی آفیشل ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی ہیکرزنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عوام کوبسوں اورسڑکوں کی نہیں کھانے کی ضرورت ہے ۔ہیکرزنے ن لیگ کی حکومت کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔
مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی ویب سائیٹس ہیک کرلی گئیں
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/05/PPP-PMLN.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں