پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

عید کا چاند،مفتی منیب الرحمان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ شریعت کے مطابق کام کرتے ہیں، عملدرآمد ریاست کا کام ہے، تفرقہ میں پڑتا ہوں نہ اس کی بات کرتا ہوں زمین پر امن و محبت کیلئے ایک دوسرے کی رائے سوچ اور عقیدہ کا احترام کرنتا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ میں تفرقہ میں نہیں پڑتا، نہ ہی اس پر بات کرتا ہوں اور نہ ہی کسی نے ایسا اخبار پڑھا ہوگا، جو میری ذمہ داریاں ہیں کوشش کرتا ہوں کہ انہیں ادا کرنے میں سرگرم رہوں باقی ہمارا کام نہیں ہے، کسی چند پر عمل کروانا ریاست کا کام ہے، دنیا بھر میں نظر ملتی ہے ریاست کا کام ہے عمل کروائے، مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ریاست کو اس کی ذمہ داریاں لینی چائیں، اپنی رٹ قائم کرنا ریاست کا کام ہے کسی دوسرے ملک میں ہمیں ایسی مثال ملتی ہے جس طرح کی صورتحال پاکستان میں وقوع پذیر ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں یہ ہی کہتا ہونکہ تفرقہ نہیں ہونا چاہئے، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اس پر بات کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ رمضان سنت کے مطابق اللہ کی عبادت میں گزارنا چاہئے، ایک دوسرے کا خیال کرتے ہوئے تفرقہ میں نہیں پڑنا چاہئے، انسانیت کا سوچنا چاہئے، اللہ کی دھرتی کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے ایک دوسرے کی رائے سوچ اور عقیدہ کا احترام کرنا چاہئے، اگر آپ کسی سے اختلاف رکھتے ہیں تو اس بات کا حق ہے، مگر دوسرے شخص کی رائے کا احترام کرنا آپ کا فرض ہے، اختلاف کو انتقام تک بڑنے نہیں دینا چاہئے، اسلام کا فلسفہ حیات انسانوں سے محبت ہے،مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اس بار وزارت مذہبی امور نے کوشش کی ہے کہ ملک بھر میں ایک دن آغاز رمضان ہو، کمیٹی کے تمام ممبرز عصر کے بعد مغرب سے 15 منٹ پہلے تک اجلاس میں بھٹے ہیں ہھر اوپر چلے جاتے ہیں، اب اس بار کراچی میں اجلاس کے بعد جب اوپر گئے تو پتا چلا کہ اس بار سب سے پہلے چاند صحافیوں نے دیکھ لیا 2 سال کے بعد یہ واضح ہوا کہ چاند فوراً نظر آگیا، کراچی کا مطلع صاف تھا، اسا بھی ہوتا ہے کہ مطلع صاف نہیں ہوتا ٹیلی سکوپ سے سارے لوگ دیکھتے ہیں، بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مطلع صاف ہو تو چاند نظر آجاتا ہے، ورنہ مٖغرب کی نماز کے بعد دوبارہ بیٹھ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ممبران عید کا چاند دیکھنے کیلئے 29 رمضان کو بیھٹے گے اگر چاند نظر آگیا تو 30 واں روزہ نہیں ہوگا عید ہوگی۔(وقار/راٹھور

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…