جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حکومت خود پاؤں پر کلہاڑی مارنے کا پروگرام بنا رہی ہے،اعتزازاحسن نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت ٹی اوآرز کے معاملے پہلے دن سے سنجیدہ نہیں ‘(ن) لیگ خود جمہو ریت اور پار لیمنٹ کی دشمن نظر آرہی ہے انکی نوازشر یف کو احتساب سے بچانے کی کوشش ناکام ہوں گی ‘اگر حکومت خود پاؤں پر کلہاڑی مارنے کا پروگرام بنا رہی تو پھر کوئی کیا کر سکتا ہے ؟(ن) لیگ کے پاس موقعہ پر وہ اب بھی اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں ورنہ حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہی عائد ہوگی ‘پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم اور اپوزیشن کیساتھ ہے ‘حکومتی وزراء کے خوفزدہ ہونے سے کر پشن کے معاملے پر اپوزیشن کاحکومت پر شک حقیقت میں بدل رہا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اور از کے معاملے پر مکمل نیک نیتی کیساتھ کام کیا ہے مگر (ن) لیگ پہلے دن سے ہی ٹی او آرز کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آئی جسکی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ جمہو ریت اور پار لیمنٹ کی مضبوطی کیلئے کر پشن کا خاتمہ اور کر پشن کر نیوالوں کا احتساب ضروری ہے مگر (ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دینے کیلئے تیارنہیں جس سے وہ خود ہی جمہوریت اور پار لیمنٹ کی دشمن نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر موقف اختیار کیا آج بھی اپوزیشن کیساتھ اور اس موقف پر قائم ہیں ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…