اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور خواجہ آصف شوکت خانم کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،جنگ میں بھی کوئی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتا ۔ اتوارکو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور خواجہ آصف شوکت خانم ہسپتال کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اگرپانامہ پیپرز سامنے آئے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ۔(ن) لیگ والے اپنی صفائی دیں ،شوکت خانم ہسپتال پر حملہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال پر حملہ تو کوئی جنگ میں بھی نہیں کرتا۔