لاہور(این این آئی ) نواب ٹاؤن پولیس نے خود کو سپریم کورٹ کا جج بتاکر شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا جو پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرنے والے ڈاکٹر فائض علی کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم کے خلاف پہلے بھی 2 مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے جج بن کر گلبرگ میں پٹواری کے ساتھ مل کر 5 کروڑ روپے کی پراپرٹی ہتھیانے کی کوشش کی جب کہ ملزم ڈاکٹر فائض ایس ایس پی را انوار کو بھی عدالت طلبی کے لیے فون کرچکا ہے۔