پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

پیمرا کانجی ٹی وی چینل کو پیپلزپارٹی کے سینیٹرعبدالرحمان ملک سے معافی مانگنے کا حکم

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیمراشکایات کونسل اسلام آباد کا38واں اجلاس چیئر پرسن محترمہ شمیم ہمایوں کی زیر صدارت پیمرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقدہوا۔ سینیٹر عبدالرحمن ملک کی جانب سے چینل- 24کیخلاف دائر کردہ شکایت کی سماعت کے دوران چینل- 24 نے سینیٹر عبدالرحمن ملک کی پروگرام ” میرے عزیز ہموطنو ” میں تضحیک کرنے پر معافی مانگ لی ۔ کو نسل نے مذکورہ چینل کو انتباہ جاری کرنے اور پرائم ٹائم کے دوران معافی نشر کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔جبکہ کونسل نے سینیٹر عبدالرحمن ملک کی جیوٹی وی کیخلاف دائر کردہ شکایت کی سماعت جیو ٹی وی کی جانب سے دائر کردہ جواب پر سینیٹر عبدالرحمن کو اپنا مؤقف جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مؤخر کر دی۔ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسفزئی کی جانب سے اے آر وائی اور سچ ٹی وی کیخلاف دائر کردہ شکایت کی سماعت کونسل نے اے آر وائی نیوز کی درخواست پر اگلے اجلاس تک مؤخر کر دی۔ جبکہ وزیرِخزانہ اسحاق ڈار اور محترمہ سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت برائے صحت کی اے آر وائی نیوز اور دیگر چینلزکیخلاف جھوٹے الزامات نشر کرنیکی شکایات کی سماعت کو اے آر وائی نیوز کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے اے آروائی اور ڈان ٹی وی کے خلاف جھوٹی خبر نشر کرنے کی شکایت کی سماعت اے آروائی نیوز کے وکیل کی عدم موجودگی کی بنا پر اگلے اجلاس تک مؤخر کر دی گئی۔سردار اویس لغاری کی جانب سے سماء ٹی وی کیخلاف دائر کردہ شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے مذکورہ چینل کی جانب سے دائر کردہ جواب پر شکایت کنندہ کو اپنا مؤقف جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہ ریکٹر ،کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے آج ٹی وی کیخلاف دائر شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے شکایت کنندہ کو مخصوص شکایت درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں دیگر کونسل ممبران محترمہ نزہت فاطمہ، پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری، ڈاکٹر شا ہجہا ن سید، ہارون رشید اور محمد فاروق (آر جی ایم/سیکرٹری کونسل)نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…