پشاور (این این آئی) طورخم فائرنگ واقعہ افغان پناہ گزینوں کیلئے مصیبت بن گیا،پاکستان میں اب وہ کام شروع جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،پشاور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں 340 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں پشاور کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیوں کے دوران 340 افراد کو دھر لیا گیا۔ سب سے زیادہ افغانی کینٹ سرکل سے گرفتار کئے گئے ہیں جن کی تعداد 143 ہے ۔سٹی سرکل سے 135ٗرورل سرکل سے 62 افغانیوں کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار افغانی پشاور میں بغیر قانونی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔عباس مجید مروت کے مطابق شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔