اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک روس تعلقات کانیا دور شروع،وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات بارے سوال پر انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے روس کے ساتھ افغان لڑائی کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے تاہم اب تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات میں پیشرفت ہورہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم امریکہ کے ساتھ بعض ترجیحات کے حوالے سے اختلافات کے باوجود تعلقات میں توازن قائم رکھنے کے خواہاں ہیں ایک اورسوال پر انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں اسی طرح پڑوسی ملک ایران سے بھی تعلقات اچھے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری بڑھی ہے اور جیسے جیسے ہماری ترقی کی رفتاربڑھے گی ہمارے دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید بڑھیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی کار کر دگی موجودہ دور میں قابل ذکر رہی ہے ہم نے اقوام متحدہ کے اٹھارہ الیکشنز میں حصہ لیا جس میں سے 17میں کامیابی حاصل کی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات بہتر ہوئے ۔جی پلس کا درجہ حاصل ہوا اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت حاصل کی۔