اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تمام ایشو مذاکرات کے ذریعے حل ہوں جب بھارت کے ساتھ مذاکرات ہونگے تو کشمیر اور سیاچن سمیت تمام ایشو پر بات چیت ہوگی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں لائن آف کنٹرول پرحالات خراب نہ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا دونوں ممالک کے تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے ۔