اسلام آباد (این این آئی)افغان نائب وزیرخارجہ سے بات ہوگی مگر۔۔ پاکستان نے ریڈ لائنز کا اعلان کردیا، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بہتر سرحدی نظام پاکستان اور افغانستان دونوں کے حق میں ہے ہم افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بعد اب پاک افغان سرحد کو کھلا رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ٗ افغان نائب وزیر خارجہ سے طورخم بارڈر کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی۔ یمن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب ہم نے تمام ممالک کے ساتھ عدم مداخلت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہیں اور افغانوں پر مشتمل مفاہمتی عمل میں تعاون کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف سعودی اتحاد کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کے فیصلے کی بھی سیاسی طورپر حمایت کی ۔