کراچی(این این آئی)عید کا چاند دیکھنے کے لیے اس دفعہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس مختلف شہروں میں ہوا کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ زونل ہلال کمیٹیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کیا گیا ہے۔ زونل کمیٹیاں مرکزی کمیٹی کی جانب سے اعتماد میں نہ لینے کی شکایات کرتی رہی ہیں۔