پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

خاندانی سیاست کی مخالفت میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ،ن لیگ کے رہنما کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) مسلح ڈاکوؤں نے چیئرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیاء بٹ کو موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن میں واقع عام عوام پارٹی کے مرکزی دفتر میں چیئرمین سہیل ضیاء بٹ سے 2موبائل فونز اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے درخواست ملنے پر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔سہیل ضیاء بٹ کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میری زندگی بچ گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ واردات کے ذریعے مجھے پیغام دیا گیا ہے لیکن میں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔عام عوام پارٹی کا کاررواں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے آگے بڑھتا رہے گا۔اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن سہیل ضیا بٹ نے ’’عام عوام پارٹی ‘‘کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر فوج ہمارا ساتھ دے ، موروثی سیاست کا راستہ بند کر دیں گے ، پرانا ایک بھی سیاستدان ہماری پارٹی کا ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے گا ، لینڈ کروزر والے عام عوام پارٹی کے کارکنوں سے شکست کھائیں گے ، غریبوں کی حمایت کے صرف نعرے نہیں بلکہ عملی طور پر کچھ کر کے دکھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سہیل ضیاء بٹ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں لوگ جتنے بڑے عہدوں پر ہوتے ہیں اتنے ہی بڑے منافق ہوتے ہیں ۔اگر لوگوں کو تعلیم ، صحت ، صاف پانی اور نصاف ہی نہیں مل رہا تو صرف سڑکیں اور پل بنانے کا کیا فائدہ ہے ۔ اب نہ تخت رہیں گے اور نہ تاج رہیں گے ، صرف خلق خدا راج کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 40سال تک مسلم لیگ (ن) کی اپنی ماں کی طرح خدمت کی لیکن مجھے ان سے پارٹی کارکن ہونے کی حیثیت سے کوئی شکوہ اور نہ ہی شکایت ہے ۔ انہوں نے عام عوام پارٹی کے نام سے اپنی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی عوامی فلاحی و بہبود کے لئے پارٹی بنائی ہے جو نئی تاریخ رقم کرے گی ، پرانا ایک بھی سیاستدان ہماری پارٹی کا ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے گا ، اپنی جماعت کا باضابطہ اعلان رمضان المبارک کے دوران ہی کروں گا اور جمہوریت کی خاطر فوج کو دعوت دیتے ہیں کہ عام عوام پارٹی کا ساتھ دیں ۔سہیل ضیاء بٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف اور صرف موروثی سیاست چل رہی ہے ، زرداری کے بعد اسکا بیٹا ، نواز شریف کے بعد اسکی بیٹی ، پرویز الٰہی کے بعد اسکا بیٹا اور سہیل ضیاء بٹ کے بعد اسکا بیٹا ۔ باپ ایم این اے ہے تو بیٹے کو ایم پی اے بنوا رکھا ہے لیکن اب روایت توڑ کر یہ باب بند کر دیں گے اور لینڈ کروزر پر گھومنے والے عام عوام پارٹی کے کارکنوں سے شکست کھائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم غریبوں کی حمایت کا صرف نعرہ ہی نہیں لگائیں گے بلکہ عملی طور پر بھی کر کے دکھائیں گے ۔ سرمایہ دار ، جاگیر دار ،مفاد پرست اور اداکار سیاستدانوں کے تمام راستے بند کردیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…