کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فادرز ڈے پر اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے 11سال جیل کاٹی لیکن کبھی ہار نہیں مانی۔ ہمیں جمہوری پاکستان دیا۔ چیئر مین بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فادرز ڈے پر اپنے والد کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ آصف علی زرداری نے تشدد برداشت کیا اور اپنی اہلیہ کو کھویا آپ ایک عظیم انسان ہیں۔ آپ نے ملک کے لئے 11سال جیل کاٹی لیکن کبھی ہار نہیں مانی آپ نے ہمیں جمہوری پاکستان دیا ہے جبکہ آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے والد کو فادرز ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری تاریخ میں نمایاں رہے ہیں اپ ایک شاندار اور اعلیٰ شخصیت کے مالک ہیں۔