پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

2016کے اندر (ن) لیگ ختم ہو جائیگی، دعویٰ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن بھی حکومتی نشستوں پر بھی آجائے تو میں اپنی بات پر قائم ہوں2016کے اندر (ن) لیگ ختم ہو جائیگی‘طاہر القادری ملک میں رہیں یا نہ ہوں اپوزیشن کی تحر یک ضرور چلے گی ‘اسحا ق ڈار کی غیر ملکی جائیدار بھی قوم کے سامنے آنیوالی ہے تھوڑ انتظار کر یں‘پیپلزپارٹی اپوزیشن کیساتھ کھڑی ہے ‘(ن) لیگ کی اپوزیشن کو تقسیم کر نے کی کوشش کا میاب نہیں ہوگی ‘جمہو ریت کی سب سے بڑی دشمن (ن) لیگ خود ہے جو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی اور سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشر یف جمہو ریت اور پار لیمنٹ بچانا چاہتے ہیں تو انکے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ خود کو وزیر اعظم کے عہدے سے الگ کر لیں اور ملک میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن) لیگ کو ٹی اوآرز کے معاملے پر پتہ ہے نوازشر یف کانام شامل ہوگا تو حکومت کے صرف گھر نہیں جا ئیگی بلکہ کر پشن کر نیوالے جیلوں میں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی کر پٹ حکومت کو صرف اپوزیشن اور عوام ہی نہیں ’’وہ ‘‘بھی قبول کر نے کو تیار نہیں اس لیے جمہو ریت اور ملکی مفاد میں ہوگا کہ نوازشر یف اقتدار سے الگ ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ملک میں رہتے ہیں یا جاتے ہیں مجھے پتہ نہیں اگر وہ نہیں بھی رہیں گے تو اپوزیشن عید کے بعد سڑکوں پر ضرور آئیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…