پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی صدیق خان انتقال کر گئے

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصا ف کے پی پی 7راولپنڈی سے رکن اسمبلی محمد صدیق خان اتوار کی علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔صدیق خان پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کے بھائی تھے ۔بتایا گیا ہے کہ محمد صدیق خان کو سحری کے وقت اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں نجی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔صدیق خان 1956ء میں ٹیکسلا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی ۔ وہ 1990ء میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی ،2001سے 2005اور 2007ء تک تحصیل ناظم ٹیکسلا بھی رہے ۔وہ 2013ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 7راولپنڈی VIIسے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور قائمہ کمیٹیوں برائے تحفظ ماحولیات اور داخلہ میں بھی شامل تھے۔ ان کے ایک بھائی غلام سرور خان قومی اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ ایک بھائی محمد شفیق خان گزشتہ پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…