اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس(آج) اتوار کو بنی گالا میں طلب کرلیا، اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کے خلاف دھرنے کی تیاریوں پرغور اور متحدہ اپوزیشن سے رابطوں کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس(آج) اتوار کو بنی گالا میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر خان ترین، شیریں مزاری سمیت دیگر پارٹی رہنماء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کے خلاف دھرنے کی تیاریوں پرغور اور متحدہ اپوزیشن سے رابطوں کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے چند اہم مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر تحریک انصاف گرینڈ دھرنا دے اورتمام پارلیمانی جماعتوں کو اس دھرنے میں مدعو کیا جائے تاکہ حکمران مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کے خلاف حکومت کو ہٹانے کی بھرپور مہم چلائی جا سکے ۔