اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران سندھ کے زیریں علاقوں پری مون سون کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل اوربدھ کے روز لاہور ،گوجرانوالہ ،گجرات،کھاریاں،لالہ موسی،اسلام آباد،راولپنڈی ،چکوال جہلم میں بارش کا امکان ہے ۔جبکہ دو روز بعد بالائی پنجاب اور کشمیر میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں ،منگل کی شام ، بدھ کے روز سوات ،دیر ،چترال میں بارش کاامکان ہے ۔