اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

ماروی میمن نے’’خوشخبری‘‘سنادی

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(آئی این پی) وزیر مملکت و چےئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)ماوری میمن نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے اب پورے پاکستان میں نئے سرے سے سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے، ابتدائی مراحل میں ملک کے چار شہروں میں اس سروے کو تربیتی بنیادوں پر آغاز کر دیا گیا ہے خیبر پختوانخواہ میں ضلع ہری پور کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں ابھی ابتدائی مراحل میں چار یونین کونسل میں اس ازسر نو سروے کا آغاز کیا گیا ہے جسے رجسٹریشن ڈیسک بیس سر وے کا نام دیا گیا ہے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ڈیسک بیس سروے کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے منتخب کردہ چار یوسی میں نادرا کے تعاون سے رجسٹریشن کیمپ لگا دیے گئے ہیں جنہوں نے باقاعدہ سے کام شروع کر دیا ہے اور روازنہ کی بنیاد پر سو سے زائد مستحق افراد کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں مختلف مقامات پر لگائے گے سروے ڈیسک کا معائنہ اور عملے سے گفتگو کررہی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شکایات میں کمی واقع ہوگی ٹیکنیکی بنیادوں پر اس کا جراء کر دیا گیا ہے جس میں ایک رجسٹریشن کیمپ کاؤنٹر سے ایک فرد اور اس کے تمام خاندان کی معلومات تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ اس موقع پر چےئر پرسن ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے بی آئی ایس پی کے قومی سماجی اقتصادی سروے کی ازسرے نو سے غربت میں کمی واقع ہوگی اورغریب نادار بے سہارا خواتین اپنا پاؤں پر کھڑا ہو سکیں گیں نئے سروے ہری پور کی چار یونین کونسلوں ریحانہ بریکوٹ کھولیاں خان پور میں شروع کر دیا گیا ہے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اب سروے کے دوران فارم پر کرنے میں غلطیاں دھاندلی اور سفارش جیسی لعنت سے بھی چھٹکارا مل جائے گا انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے غربت ختم کرنے میں سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے عوام دوست بجٹ دے کر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کر دیاہے بی آئی ایس پی کی چےئر پرسن ماروی میمن اچانک صبح 8بجے ہری پور پہنچ آئیں اپنی ٹویٹر پیغام میں انھوں نے اس دورہ ہری پور کو چھاپے کا نام دیا ہے جہاں انھوں نے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین سمیت مختلف مقامات پر لگائے گے سروے ڈیسک کا معائنہ بھی کیا اورنادرا حکام سمیت دیگر عملے سے گفتگو کے دوران اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اانھوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی لاکھوں مستحق خواتین کو ماہانہ وظیفہ فراہم کر رہا ہے موجودہ حکومت نے اس رقم کی مد میں اضافہ کر دیا ہے سینکٹروں گھرانوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے ساتھ بچیوں کو ہنر مند بنا یا گیا ہے تاکہ معاشرے میں مفیدشہری ثابت ہو سکیں انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پر تنقید کرنے والے کس تبدیلی کی بات کرتے ہیں جن کے بلدیاتی نمائند ے اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور خو د مسائل اقرارپروری کا شکار ہیں صوبہ کے وزیر اعلی پر الزامات لگتے ہیں کہ فنڈ اپنے حلقہ اور مخصوص وزراء کو دیے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ تبدیلی کھوکھلے نعروں سے دھرنوں سے نہیں آتی ہے بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں اگلے سال تک ہزارہ کے تمام بڑے میگا پروجیکٹ مکمل ہو جائیں گیں جس سے اس خطہ میں بھی ترقی کی نئی راہیں کھولیں گیں انھوں نے کہا ہم نے وعدہ کیا تھا کہ 2016میں ازسرنو سروے کا انعقاد کیا جائے گا اب سروے شروع کرکے وعدہ ایفا کر دیا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹنٹ کمپلین انچارج ارباب عبدالوباب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…