ایبٹ آباد(آئی این پی ) سابق ناظم جھنگی سعید مغل کے گھرپرحملہ کرنیوالے افغانی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو سابق ناظم جھنگی سعید مغل کے گھرپردامن بورنگ ورکس کے افغانی مالکان احمدگل،دامن گل،راجہ نعمان ولدثاقب سکنہ لمبامیرا جھنگی نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ سابق ناظم جھنگی سعید مغل کے گھرپر حملہ کرکے مارپیٹ اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں سعید مغل کا ایک بیٹاگولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ سعید مغل کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں افغانی حملہ آوروں کیخلاف زیر دفعہ324کے تحت انہیں گرفتار کیاگیا۔ جھگڑے کے دوران احمدگل اور دامن گل زخمی ہوگئے تھے۔ اوروہ پچھلے کافی روز سے چند افراد کی پشت پناہی کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دونوں ملزمان کو ہسپتال سے فارغ کردیا۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں افغانیوں کو مانسہرہ جیل منتقل کردیاہے۔