لندن(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں، دھرنوں سے پاکستان کے سیاسی نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، پی ٹی آئی والوں کی سب سے زیادہ آف شور کمپنیز ہیں، پاکستان کا سیاسی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، ۔ وہ ہفتہ کو لندن پہنچنے پر ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر ناصر بٹ بھی موجود تھے ۔پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے الیکشن کمیشن کے حوالے سے مشاورت ہوگئی۔ پاکستان کے سیاسی نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں ۔ پی ٹی آئی والوں کی سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں اسی لئے عمران خان ٹی اوآرز پر اتفاق رائے نہیں ہونے دے رہے کیونکہ اگر تحقیقات ہوئیں تو عمران خان بھی لپیٹ میں آئیں گے ۔