اسلام آباد (این این آئی)افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد (کل)20جون کو پاکستان آئیگا۔افغان وفد پاکستانی حکام کیساتھ ملاقات کے دوران طورخم بارڈر کراسنگ سے متعلق معاملات سمیت بارڈر مینجمنٹ کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خاجہ سرتاج عزیز نے افغان نیشنل سیکورٹی ایڈوزئزر اور وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنیکی دعوت دی تھی جسکے جواب میں افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد 20جون بروز سوموار اسلام آباد پہنچے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان افغان وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے مابین بامعنی بات چیت کے ذریعے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔