منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی کے اضافی دستے تیار ،پاکستان نے اعلان کردیا

datetime 18  جون‬‮  2016 |

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعیناتی کیلئے پاکستان آرمی کے اضافی دستے تیار ہیں ٗدستوں کی فوری تعیناتی کیلئے انتظامات کو یقینی بنانا چاہئے۔ وہ پیس کیپنگ کے موضوع پر لیڈر سمٹ کے فالو اپ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان آرمی کے اضافے دستے اور سازوسامان پیس کیپنگ مشن میں تعیناتی کیلئے تیار ہیں۔ پاکستانی دستوں کا انتخاب اقوام متحدہ کی خصوصی ٹیم نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے اپنا کردارادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم اس بات کی پر زور حمایت کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے انتخاب کردہ فوجی دستوں کی تعیناتی کا عمل تیز کیا جائے۔ پیس کیپنگ کے موضوع پر لیڈر سمٹ گزشتہ ستمبر میں ہوئی تھی۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اس سمٹ کے میزبان تھے۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں مزید پاکستان فورسز کی شمولیت کا وعدہ کیا تھا جس میں انفنٹری بٹالین، ٹرانسپورٹ، انجینئرنگ اینڈ سگنل کمپنی، اضافہ ہیلی کاپٹروں کی فراہمی، لیول ٹو اور لیول تھری ہسپتالوں کی تعیناتی شامل تھی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا کامیاب دورہ کیا۔ ٹیم نے اس دوران افواج کی تعینات کی تیاریوں اور وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن ہمارا مشترکہ ہدف ہے اور اس ضمن میں پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہداف کے حصول میں پر عزم ہے۔ اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان سب سے زیادہ فوجیوں کی فراہمی میں سرفہرست ہے، پاکستانی افواج نے عالمی ادارے کے امن آپریشن میں آزمائش کی گھڑی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف بھی کیا گیا۔ اس وقت پاکستانی سیکورٹی فورسز کے سات ہزار اہلکار 7 پیس کیپنگ آپریشن میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے لندن میں وزارتی اجلاس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اس میں شرکت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…