اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر اس حد تک نہیں جائیں گے کہ تیسری قوت کو مداخلت کا موقع ملے۔ایک انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے سکرپٹڈ تھے جن سے جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس پر اس حد تک نہیں جائے گی کہ تیسری قوت کو مداخلت کا موقع ملے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدو جہد کی ہے اور قربانیاں بھی دیں ہم جمہوریت اور اداروں کے مضبوطی کیلئے کام کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ پانا ما لیکس پر اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ وزیراعظم سے احتساب شروع ہو اور سب کا احتساب کیا جائے ۔