اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

خاندانی سیاست کی مخالفت،(ن) کے اندر سے ہی بغاوت،نئی پارٹی کا اعلان کردیاگیا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن سہیل ضیا بٹ نے ’’عام عوام پارٹی ‘‘کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر فوج ہمارا ساتھ دے ، موروثی سیاست کا راستہ بند کر دیں گے ، پرانا ایک بھی سیاستدان ہماری پارٹی کا ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے گا ، لینڈ کروزر والے عام عوام پارٹی کے کارکنوں سے شکست کھائیں گے ، غریبوں کی حمایت کے صرف نعرے نہیں بلکہ عملی طور پر کچھ کر کے دکھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سہیل ضیاء بٹ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں لوگ جتنے بڑے عہدوں پر ہوتے ہیں اتنے ہی بڑے منافق ہوتے ہیں ۔اگر لوگوں کو تعلیم ، صحت ، صاف پانی اور نصاف ہی نہیں مل رہا تو صرف سڑکیں اور پل بنانے کا کیا فائدہ ہے ۔ اب نہ تخت رہیں گے اور نہ تاج رہیں گے ، صرف خلق خدا راج کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 40سال تک مسلم لیگ (ن) کی اپنی ماں کی طرح خدمت کی لیکن مجھے ان سے پارٹی کارکن ہونے کی حیثیت سے کوئی شکوہ اور نہ ہی شکایت ہے ۔ انہوں نے عام عوام پارٹی کے نام سے اپنی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی عوامی فلاحی و بہبود کے لئے پارٹی بنائی ہے جو نئی تاریخ رقم کرے گی ، پرانا ایک بھی سیاستدان ہماری پارٹی کا ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے گا ، اپنی جماعت کا باضابطہ اعلان رمضان المبارک کے دوران ہی کروں گا اور جمہوریت کی خاطر فوج کو دعوت دیتے ہیں کہ عام عوام پارٹی کا ساتھ دیں ۔سہیل ضیاء بٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف اور صرف موروثی سیاست چل رہی ہے ، زرداری کے بعد اسکا بیٹا ، نواز شریف کے بعد اسکی بیٹی ، پرویز الٰہی کے بعد اسکا بیٹا اور سہیل ضیاء بٹ کے بعد اسکا بیٹا ۔ باپ ایم این اے ہے تو بیٹے کو ایم پی اے بنوا رکھا ہے لیکن اب روایت توڑ کر یہ باب بند کر دیں گے اور لینڈ کروزر پر گھومنے والے عام عوام پارٹی کے کارکنوں سے شکست کھائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم غریبوں کی حمایت کا صرف نعرہ ہی نہیں لگائیں گے بلکہ عملی طور پر بھی کر کے دکھائیں گے ۔ سرمایہ دار ، جاگیر دار ،مفاد پرست اور اداکار سیاستدانوں کے تمام راستے بند کردیں گے ۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…