اٹک (این این آئی)پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیر افغانی کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد جان ولد بہرام خان ساکن افغانستان جو کہ پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیر تھا اور پاکستان میں رہائش کاقانونی ثبوت پیش نہ کرسکا پولیس نے افغانی محمد جان ولد بہرام خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔دریں اثناء تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار غیر ملکیوں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج غیر ملکیوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔