پشاور(این این آئی)پشاورصدر میں فائرنگ کرنے والے ملزم عمران حسین اور اس کے بیٹے کو مقامی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ملزم پرقتل اور اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔پشاورمیں شہری پرفائرنگ کرنے اور ڈرانے دھمکانے والے ملزم عمران حسین کو بیٹے کے ہمراہ مقامی عدالت میں پیش کیاگیا۔استغاثہ کی جانب سے ملزم کے ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔مقامی عدالت نے دلائل کے بعدملزم عمران حسن کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم عمران حسین نے اوورٹیکنگ پرگزشتہ روز شہری پر فائرنگ کی تھی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔