اسلام آباد (این این آئی )قومی اسمبلی، تحریک انصاف نے حکمران جماعت کو پریشان کردیا، قومی اسمبلی میں 12ویں روز بھی کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی 36 منٹ تک معطل رہی ۔ہفتہ کو تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری کورم کی نشاندہی کے لئے کھڑی ہوئیں تو سپیکر سردار ایاز صادق نے ان سے کہا کہ اپ خود ہی مائیک کھو ل لیا کریں مجھے پتہ ہے کہ کورم کی نشاندہی آپ نے ہی کرنی ہے اس پر شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کردی اس وقت ایوان میں صرف 30 ارکان موجود تھے سپیکر نے اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کر دیا ۔36 منٹ بعد کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہو گئی ۔