پشاور(این این آئی)امی ابو کی تلاش کے نام سے ایدھی بس کراچی سے گمشدہ بچوں کولے کر پشاور پہنچ گئی شہر شہر بستی بستی گھوم پھر کر گمشدہ بچوں کو والدین کے حوالے کرنے والی ا یدھی بس سات بچوں کو لے کر پشاور پہنچی جن میں سے چار بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیادیکھتے ہیں ۔۔امی ابو کی تلاش اُس ایدھی بس کا نام ،جس کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں گمشدہ بچوں کو اُن کے والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے کراچی سے35 بچوں کو لے کر نکلنے والی بس دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی سات بچوں کو لے کر پشاور ایدھی کنڑول روم پہنچ گئی،ایدھی بس نے 28بچوں کواندرونی سندھ میں والدین کے حوالے کردیاہے۔ جبکہ سات بچوں کو لے کر پشاور ایدھی کنڑول روم پہنچ گئی۔ جن میں تین کوئٹہ کے لئے روانہ کردیاہے۔چاربچے کے پشاورکے مختلف علاقوں تہکال،جہانگیر آباد، جمرود غنڈی اوربڈھ بیر کے رہائشی تھے کوگھروں کوپہنچا دیئے ۔سرکل انچارچ ایدھی امان اللہ کے مطابق یہ تمام بچے مختلف علاقوں سے ریل گاڑی میں بیٹھ کر کراچی پہنچے تھے اوروہاں مختلف لوگوں نے پھر اس کوایدھی ہوم پہنچا دیئے ، امان اللہ کے مطابق 28بچوں کواندرونی سندھ کے مختلف علاقوں میں والدین کے حوالے کیا،،چاربچوں پشاورپہنچا کر تہکال،جہانگیر آباد اوربڈھ بیر میں اپنے گھروں کوپہنچا دئیے ہیں۔۔۔ایدھی بس میں پشاور آنے والے بچے اپنوں سے ملنے کے لیے بے تاب دکھائی دیے بچوں کو کہنا تھا کہ ایک سال بعد اپنے گھرجانے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































