اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگ نے خیبرپختونخوامیں طبل جنگ بجادیا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی دانیال عزیزنے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی ناظمین کو سیاسی،معاشی اور روایتی ہتھکڑیوں میں باندھ کررکھ دیاہے نہ تو انہیں فنڈدیاجارہاہے اور نہ ہی ان کے مسائل حل کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اے این پی ،پیپلزپارٹی ،جے یوآئی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی ناظمین کے ساتھ ملکرپشاورہائیکورٹ میں دورٹ پٹیشنزدائر کئے گئے جن میں سے ایک میں موقف اپنایاگیاہے کہ بلدیاتی ناظمین کو انتظامی اختیارات دئیے جائیں اور دوسرا پولیس آرڈرکی خلاف ورزی اوراضلاع میں پبلک سیفٹی کمیشن نہ بنانے کاہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈنڈوراپیٹ کر صوبائی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیاہے اور تیس فیصدترقیاتی فنڈکاجونعرہ لگایاگیاتھا اس میں پہلے پچاس فیصد اوربعدازاں جاری کردہ فنڈبھی ان سے واپس لے لیاگیا اسی طرح ویلج اورنیبرہوڈکونسل کے ناظمین کے75فیصدفنڈکاٹ دئیے گئے عمران خان بتائے کہ احتساب کمیشن کہاں ہے جہاں تک میراعلم ہے ان کو توتالے لگے ہوئے ہیں۔بینک آف خیبرکے ذریعے صوبے کے وسائل لوٹے گئے لیکن اس کی تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ بیڈمنٹن کاکھیل کھیلاجارہاہے ہائیڈل فنڈکے ساتھ جوئے کاکھیل کھیل کرانہیں سٹاک چینج میں لگالیاگیا موجودہ صوبائی حکومت کوتین سالوں میں2600میگاواٹ بجلی پیداکرنی تھی لیکن ٹیوب ویل کا افتتاح کرکے عوام کوبتایاجارہاہے کہ یہ ہائیڈل پاورسٹیشن ہے بلدیاتی ناظمین کے فنڈوزیروں اوراکین اسمبلی کے ذریعے تقسیم کئے گئے اس لئے صوبائی حکومت کو عید تک کاوقت دیتے ہیں اگر فنڈکے اجراء کے ساتھ ان کے مسائل حل نہ کئے گئے تو پھر تمام اضلاع میں حکومت کے خلاف بھرپورمہم چلائی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کاکردارجھوٹ پرمبنی ہے سونائی بلین ٹری اور دیگرکئی منصوبے کرپشن کاگڑھ بن چکے ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کیں تو ان کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیاگیا دا نیال عزیز نے کہاکہ طاہرالقادری گرمیوں میں زکوٰۃ فنڈاکٹھاکرنے کیلئے آتے ہیں توحکومت کے خلاف بھی ایک آدھ جلسہ کرلیتے ہیں



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…