لاہور( این این آئی )علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے فرقہ ورانہ دہشتگردی میں ملوث خاتون کو حراست میں لئے جانے کے بعد مزید تفتیش کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے بلیک لسٹ میں شامل ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایرانی ایئرلائن کے ذریعے مشہد سے لاہور پہنچیں تھیں۔گرفتار خاتون کی شناخت مسرت بانو کے نام سے ہوئی ہے ۔ مسرت بانو 1998ء سے اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ ایران میں مقیم تھیں ،ایران سے واپس پہنچنے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی نے ڈائیریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کے حوالے سے بتایا کہ مسرت کئی مقدمات میں سرگودھا پولیس کو مطلوب تھیں ۔ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی کسٹم حکام نے انہیں حراست میں لے لیا جس کے بعد انہیں سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مسرت بانو فرقہ ورانہ دہشتگردی میں ملوث ہیں اور ان پر دہشتگردی کی تربیت لینے کا بھی الزام ہے۔