اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خارجہ نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے زندہ ہونے کے باوجود ان کے حوالے سے بغیر تصدیق کے دفتر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا تعزیتی بیان میڈیا کو جاری کردیا گیا ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سرتاج عزیز کا تعزیتی پیغام جاری کرنے کے تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد واپس لے لیا گیا اور یہ وضاحت کی گئی کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا بیان غلط معلومات کی بنا پر جاری کیا گیا لیکن اپنے بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ غلط معلومات دینے والے کیخلاف کیا کارروائی کی گئی جبکہ حالیہ دنوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور پارلیمنٹ کے ارکان ، حزب اختلاف کی جماعتوں اور خارجہ امور کے ماہرین کی جانب سے سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے دفتر خارجہ کی جانب سے بغیر تصدیق کے عبدالستار ایدھی کے حوالے سے تعزیتی بیان جاری کرنے کے بعد ان پر مزید تنقید بڑھ گئی ہے۔