اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرحافظ حمد اللہ کو ایک بار پھر ایان علی کی یاد آ گئی‘ حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وزارت داخلہ کو ایان علی سے عشق ہو گیا ہے اور وزارت داخلہ کو ایان علی پاکستان میں ہی گھومتی پھرتی اچھی لگتی ہے اسلئے ایان علی کو باہر نہیں جانے دیا جاتا۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ایان علی سے وزارت داخلہ کی محبت بالرضا نہیں ہے بلکہ محبت بالجبرہے اسی لئے وزارت داخلہ ایان علی کو ملک میں روکے ہوئے ہے کیونکہ وہ اس کے عشق میں گرفتار ہے۔