اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اراکین اسمبلی نے حکومت کو آئندہ مالی سال2016-17 بجٹ میں صدر پاکستان کے اخراجات میں اضافہ پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس قوم کے ساتھ زیادتی ہے کہ شریف الفنس صدر پاکستان کیلئے اتنی رقم رکھی ہے وہ کسی قسم کا کام نہیں کر رہے ان کے فوٹو گرافرز کا خرچہ وزیراعظم کے فوٹو گرافر سے زیادہ ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی فوٹو گرافز کسی نے نہیں بنوئی جتنی صدر پاکستان نے بنوائی ہیں آئی ایم ایف ، جائیکا ، ورلڈ بینک ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لے کر ملک کو چلایا جارہا ہے ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے ممبران کی تنخواہیں بڑھانے میں کیا حرج ہے پاکستان ایسا ملک ہے جس میں اشتہار دیاجاتا ہے کہ بجلی بچاؤ دنیا کے دوسرے ممالک میں اتنے پیسوں سے دو گاؤں کو بجلی دی جاتی ہے ۔ہفتہ کو بغیر کٹوٹی کی تحریکوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے غلام سرور خان نے کہا کہ نجکاری پروگرام کو ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے حکومت نے آئندہ مالی سال کے نجکاری پروگرام کے لئے 50 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے ابھی تک اتصالات سے معاملہ حل نہیں ہو سکا ۔ 80 ارب روپے لٹکے ہوئے ہیں جب تک اتصالات رقم دا نہ کرے پی ٹی سی ایل کی اراضی نہ دی جائے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ای او بی آئی کے ملین پنشنرز کے لئے بجٹ میں کیا رقم رکھی ہے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے اس منصوبہ کا گیٹ گلگت بلتستان ہے اس کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے چلاس تک کوئی فائدہ نہیں دیا سی پیک پر 46 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جی بی کے اندر 22 ایسی پن بجلی کی سائٹس ہیں جس سے بجلی کے شارٹ فال پر قابو پانے میں مدد ملے گی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکخانوں میں اتنی جگہ ہے ان میں پاسپورٹ اور نادرا کے آفس کھولے جاسکتے ہیں کسی بھی جمہوری حکومت میں وزیر خزانہ کے خلاف عدم اعتماد ہوتا ہے جب کورم کی نشاندہی ہو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ججز کی کمی ہے یہ اس قوم کے ساتھ زیادتی ہے کہ شریف الفنس صدر پاکستان کیلئے اتنی رقم رکھی ہے ان کے فوٹو گرافرز کا خرچہ وزیراعظم کے فوٹو گرافر سے زیادہ ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی فوٹو گرافس کسی نے نہیں بنوئی جتنی صدر پاکستان نے بنوئی ہے ملک کے معاملات میڈیا کے ذریعے چلائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حامد کرزئی کے ساتھ فوٹو بنوایا ہے حامد کرزئی کا بلوچستان میں رول سب کو پتہ ہے پاکستان ایسا ملک ہے جس میں اشتہار دیاجاتا ہے کہ بجلی بچاؤ دنیا کے دوسرے ممالک میں اتنے پیسوں سے دو گاؤں کو بجلی دی جاتی ہے پنشنرز کے کوئی انتظام نہیں ہے ان کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے ممبران کی تنخواہیں بڑھانے سے کیا ہوتا ہے اینکر چالیس لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں ۔مجھے ہرو یکم تاریخ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ممبر کو قابل عزت تنخواہ دیں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا کہ سینٹ کی جانب سے دی گئی سفارشات اچھی ہیں ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے کراچی میں پانی کا بہت مسئلہ ہے اس کے لئے بجٹ میں اقدامات کئے جانے چاہیے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ پوسٹ آفس میں پانچ کروڑ سود کی مد میں دیا جارہا ہے اس بجٹ میں جتنا سود نظر آرہا ہے شاہد ہی کسی بجٹ میں آیا ہے صدر پاکستان کے لئے اتنی رقم رکھی ہے لیکن ان کا کوئی رول نہیں ہے تین صوبوں کو حق نہیں دیا جاہا ہے صدر پاکستان فیڈریشن کی علامت ہے صدرپاکستان نے تحائف پچاس فیصد بڑھا دیئے ہیں شاہد اس سے دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر ہوجائیں لیکن ہوتے رہے پاکستان کو بچت کا مطلب سمجھنا پڑے گا نئی گاڑیوں کے لئے اسی لاکھ سے زائد رقم رکھی ہے یہ پارلیمنٹ میں سال میں ایک بار آتے ہیں لیکن پتہ نہیں کس ملک کی حالت زار بیان کرتے ہیں قرضوں پر ملک چلایا جارہا ہے آئی ایم ایف جائیکا ورلڈ بینک ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے قرضہ لیا جارہا ہے وزیر خزانہ نے گزشتہ روز عوام کو مٹی کے تیل و دیگر پٹرولیم مصنوعات میں الجھا دیا ہمارے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 40بیرل ڈالر پرہے اس کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ تک عدالتوں سے دکھے کھارہے ہیں جوڈیشل نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ملکی قرضے خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں اس پر کٹ لگانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن پر سوالیہ نشان رہا ہے اب بھی اس کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہے معیشت کو بہتر کرنے کیلئے غیرترقیاتی بجٹ کو کم کرنا ہوگا ۔
ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین نے کہا کہ عوام سستے اور فوری انصاف کے لئے دکھے کھارہے ہیں ہمارے پاس دفتر خارجہ ہے مگر وزیر خارجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ہمسائیہ ممالک سے تعلقات اچھے نہیں ہیں صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے گزشتہ سال وزیراعظم ہاؤس کے بجٹ میں کمی کا وعدہ کیا تھا لیکن اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے حکومت کو چاہیے کہ ڈویلپمنٹ فنڈز میں اضافہ کرے صدارتی محل کیلئے رکھی گئی رقم انتہائی زیادہ ہے اس میں کمی لائی جائے صدر کے بیرونی دوروں کیلئے دو سو بیاسی ملین روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے صدر ہاؤس کے اردگرد باغات کیلئے تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی رقم رکھنا زیادتی ہے ہمیں تو صدارتی محل کے اردگرد کوئی باغ نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ ملک میں سزا جزا کا کوئی نظام نہیں ہے افسران کرپشن کی وجہ سے پکڑے جاتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا جو کہ زیادتی ہے بجٹ کا نصف فصد قرض کی مد میں ادا کرنا ہیں تو ہمیں اس سلسلے میں بہت اقدامات کرنے ہونگے تاکہ ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ ہاؤس کے اندر ہماری باتوں کو سنا جائے یہ ہمارا آئینی حق ہے متفرق اخراجات کیلئے رکھی گئی رقم میں فاٹا کا نام نہیں رکھا گیا ہے صدر کیلئے رکھی گئی رقم میں کہیں فاٹا کیلئے بھی ڈیولپمنٹ فنڈز رکھے گئے ہیں یا نہیں جو اب دیا جائے ۔ شاہدہ نعمانی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کامیاب فان پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور پوری دنیا میں انڈین تارکین وطن کو بھی فنڈز مہیا کئے جاتے ہیں اس کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مودی کو اپنے کاروبار سے کوئی سروکار نہیں ہے اسے صرف اپنے ملک کی ترقی عزیز ہے آج دنیا میں پاکستان تنہا رہ گیا ہے مودی سرکار نے گلف ایران افغانستان کے ساتھ بھی انتہائی اچھے تعلقات قائم کررکھے ہیں اگر وزیراعظم پاکستان وزارت خارجہ کاقلم دان سنبھال سکتے ہیں تو چھوڑ دیں کسی بھی ادارے کی کارکردگی ایسی نہیں جس کو سراہا جائے حکومت نے تین سالوں میں صرف تین سو میگا واٹ بجلی پید ا کی ہے۔
ایوان صدر کے فوٹو گرافرز کا خرچہ کتنا ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/PM-house-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں