اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘ معرو ف اینکر پرسن فواد چوہدری کے بعد ایک اور میڈیا پرسن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے جہلم میں ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق معروف ٹی وی اینکر نعیم بخاری جو پیشے کے لحاظ سے وکیل بھی ہیں انہوں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج نعیم بخاری کے گھر میں افطار کریں گے اور دونوں رہنما بعد از نماز مغرب میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں تحریک انصاف سے زیادہ بہتر کوئی سیاسی جماعت نہیں جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہو۔