اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر برس پڑے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی کی خواہش کے مطابق ہرچیز نہیں چل سکتی ، معاملات مروجہ قانون کے تحت چلیں گے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، صوبائی وزیر نے شیخ رشید کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جو راولپنڈی کا گھٹیا انسان ہے ’شیدا ٹلی‘ وہ یہ کہتا ہوتا تھا کہ میٹرو کے پانی کے گڑھے میں یا میری اور عمران خان کی سیاست دفن ہو جائے گی یا ’نعوذباللہ‘ میاں نواز شریف کی سیاست دفن ہو جائے گی‘‘ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہر القادری بھی کہا کرتے تھے کہ’’میری آنکھیں دیکھ رہی ہیں ‘ یہ سامنے انقلاب آ رہا ہے‘‘ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دھرنوں کی سیاست کی بجائے ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔