اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی نظامِ تعلیم، عالمی ادارو ں نے خبردار کر دیا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں اعلیٰ تعلیم مسلسل تنزلی کا شکا ر ہے۔ عالمی اداروں نے ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کی گئی جامعات کی درجہ بندی مسترد کر دی۔ ہر سال اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود رینکنگ میں پاکستان کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر جامعات کی درجہ بندی کرنیوالے معروف اداروں کیو ایس رینکنگ ، یونیورسٹاس 21 اور ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایچ ای سی کی طرف سے پاکستانی جامعات کی درجہ بندی مسترد کر دی۔ کیو ایس کی ایشیائی جامعات کی جاری کردہ رینکنگ 2016 کے مطابق لمز 45.6 سکور کے ساتھ ایشیا میں 111 ویں ، نسٹ 45.4 سکور کے ساتھ 112 ویں اور قائد اعظم یونیورسٹی 37.8 سکور کے ساتھ 149 ویں نمبر پر آئی ہے۔ اس حساب سے لمز جسے ایچ ای سی نے چھٹے نمبر پر رکھا تھا۔ وہ پہلے نمبر پر آتی ہے جبکہ کیو ایس کے مطابق یونیورسٹی آف دی پنجاب ساتویں نمبر پر جبکہ ایچ ای سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد تیسرے نمبر پر آتی ہے۔ جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان اعلیٰ تعلیم کے میدان میں دن بدن تنزلی کا شکار ہے۔ ہر سال اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود رینکنگ میں پاکستان کا نام و نشان تک نہیں۔ فہرست کے مطابق امریکہ ، سوئٹزر لینڈ ، ڈنمارک ، برطانیہ اور سویڈن بالترتیب پہلی پانچ پوزیشنوں پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اعلیٰ تعلیم کے میدان میں 140 میں سے 124 ویں نمبر پر ہے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…