اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

ملک میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ‘ 10 اضلاع انتہائی حساس قرار

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حساس اداروں نے ایک مراسلہ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی ہے کہ ملا منصور کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ’’تحریک طالبان افغانستان ‘‘ کے دہشت گرد 17 رمضان المبارک کو کارروائی کرسکتے ہیں۔حساس اداروں کی اطلاع پر پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے، حساس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ ’’تحریک طالبان افغانستان‘‘ نے ملا منصور کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے امریکا، اس کے اتحادی ممالک اور پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو پاکستان میں یوم البدر 17 رمضان کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرسکتا ہے،
یہ گروپ تحریک طالبان پاکستان کے دیگر ارکان کو بھی پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے اکسا رہا ہے۔مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے تحریک طالبان پاکستان کے ممبران سے ملاقات کی اور ملا منصور کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر امیر جماعت الحرار عمر خالد خراسانی، عاصم عمر امیر’’ آکس‘‘ عمر خطاب ’’کمانڈر آکس‘‘ اور استاد اسلم بھی موجود تھے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے، 10 اضلاع کو حساس بھی قراردیا گیا ہے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…