اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

طورخم تنازعہ،افغانستان کے نخرے بڑھ گئے،پاکستان کو حیرت انگیز جواب

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر نے طور خم تنازعے پر بات چیت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی دورہ پاکستان کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے اپنی جگہ نائب وزیر خارجہ کو پاکستان بھیجنے کااعلان کردیا۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق نیشنل سیکورٹی کونسل کے حکام کاکہنا ہے کہ افغان نائب وزیر خارجہ طورخم سرحد کے تنازعے پر بات چیت کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کوطورخم تنازعے پر بات چیت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جسے انھوں نے مسترد کردیا گیا ۔افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان تواب گورنگ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہم سرحدی تنازعات پر بات چیت کیلئے نائب وزیر خارجہ کو پاکستان بھجوائیں گئے ۔واضح رہے کہ طورخم سرحد پر گیٹ کی تعمیر کے تنازعے پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں پاک فوج کے ایک میجر شہید جبکہ متعد د اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…