اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے طور خم بارڈر پرافغان فورسز کی فائرنگ اور دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے تحریک التواء قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پیپلز پارٹی نے طور خم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے تحریک التواء قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دی ہے ،تحریک التواء پیپلزپارٹی کی شازیہ مری،ڈاکٹر نفیسہ شاہ ،عذرا فضل ،سید نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی نے جمع کروائی ۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے قیمتی جانی نقصان اور عام پاکستانی شہری زخمی ہوئے، افغان فورسزکے جارحانہ رویہ سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھا رہی ہے،ایسے واقعات سے پاکستان کی افغانستان میں جاری امن کی کوششوں کو نظر انداز کیا جا رہا ۔ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اس پرایوان کی کارروائی معطل کر کے اسے زیر بحث لایا جائے