پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

حکیم سعید کا قتل کس نے کرایا؟،ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکورٹی انچارج منہاج قاضی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں آج کل ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کا موسم ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کے دو ویڈیو بیان کے بعد اب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکورٹی انچارج منہاج قاضی کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ منہاج قاضی کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ممبر سندھ اسمبلی اور رہنما ہمدرد پاکستان کے بانی حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے بھی تعلقات ہیں ۔ تین فروری کو کراچی کے علاقے گارڈن سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم کے رہنما منہاج قاضی کا ویڈیو بیان منظرعام پر آیا ہے ۔ ویڈیو بیان میں منہاج قاضی نے 17 اکتوبر 1998 کو کراچی میں ہمدرد پاکستان کے بانی حکیم سعید کے قتل میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کیا ہے ۔ منہاج قاضی کے مطابق حکیم سعید کے قتل میں ایم کو ایم کے سابق ممبر سندھ اسمبلی ذوالفقار حیدر اور رہنما قمر منصور کا بھائی محمود صدیقی ملوث ہیں ۔ حکیم سعید کے قتل کے وقت ایم کیو ایم کے سابق ممبر سندھ اسمبلی ذوالفقار حیدر کراچی میں تھے جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کا بھائی محمود صدیقی طلبا تنظیم اے پی ایم ایس کا چیئرمین تھا ۔ لیکن منہاج قاضی نے ویڈیو بیان میں یہ بھی بتایا کہ حکیم سعید کے قتل کے وقت وہ ایم کیو ایم کے رابطے میں نہیں تھا ۔ 11 مارچ 2015 کو نائن زیرو سے گرفتار شاکر لنگڑا ، عمران پاشا اور ندیم موٹا اور لیاقت آباد کے علاقائی عہدیدار عامر ، حکیم سعید قتل کیس میں بھی ملوث ہیں ۔ منہاج قاضی نے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے محمود صدیقی اور سابق رکن سندھ اسمبلی صفدر باقری کے ’’را‘‘ سے تعلقات کی تصدیق بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کے اعترافی بیانات پر مبنی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…