لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر عام بحث کے دوران حکومتی رکن اسمبلی نے ٹیکس فری کار کا مطالبہ کر دیا ۔صوبائی دارالحکومت کے حلقہ سے رکن اسمبلی وحید گل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بہت سے ایسے اراکین ہیں جن کے پاس گاڑی نہیں حکومت انہیں کار کی خریداری پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دے ۔